سورة الليل - آیت 13
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یقینا آخرت اور دنیا ہمارے ہی لیے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاِنَّ لَنَا لَـلْاٰخِرَۃَ وَالْاُوْلٰی﴾ یعنی آخرت اور دنیا ہماری ملکیت اور ہمارے تصرف میں ہے اور اس بارے میں اس کا کوئی شریک نہیں۔ پس رغبت کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اس کی طلب کی طرف راغب ہوں اور مخلوق سے ان کی تمام امیدیں منقطع ہوں۔