سورة الليل - آیت 6
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور بھلی بات کی تصدیق کی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰی﴾ ” اور اس نے نیک بات کی تصدیق کی۔“ یعنی اس نے لا الہ الا اللہ اور ان عقائد دینیہ اور ان پر مرتب ہونے والی جزا کی تصدیق کی، جو اس لا الہ الا اللہ کی تائید کرتے ہیں۔