سورة الشمس - آیت 13

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تواللہ تعالیٰ کے رسول نے ان سے کہا، خبردار اللہ کی اونٹنی کو ہاتھ نہ لگانا اور اس کو اپنی باری میں پانی پینے دو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَقَالَ لَہُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﴾ تو اللہ کے رسول، یعنی صالح علیہ السلام نے ان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا: ﴿ نَاقَۃَ اللّٰہِ وَسُقْيَاهَا ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ کی اونٹنی کی کونچیں کاٹنے سے باز رہو جس کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عظیم نشانی بنایا اور اس کا دودھ پلا کر اللہ تعالیٰ نے تم کو جس نعمت سے نوازا ہے اس کے جواب میں اونٹنی کو ہلاک نہ کرو۔