سورة الشمس - آیت 10
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور نامراد انسان وہ ہے جس نے اسے ضائع کردیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا ﴾ ” اور وہ ناکام ہوا جس نے اسے چھپایا۔“ یعنی جس نے اپنے نفس کریمہ کورذائل کے میل کچیل کے ذریعے سے ، عیوب اور گناہوں کے قریب ہو کر ، ان امور کو ترک کرکے جو اس کی تکمیل اور نشوونما کرتے ہیں اور ان امور کو استعمال میں لا کر جو اس کو بدصورت بناتے اور بگاڑتے ہیں ، چھپایا وہ ناکام رہا۔