سورة الفجر - آیت 28

ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم اپنے رب کی طرف اس طرح چلو کہ تم اس سے راضی اور وہ تم سے راضی،

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ ارْجِعِیْٓ اِلٰی رَبِّکِ﴾ ” اپنے رب کی طرف لوٹ چل۔ “ جس نے اپنی نعمتوں کے ذریعے سے تیری نشونما کی ﴿ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً﴾ یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے ثواب سے راضی ہو کر جس سے اللہ تعالیٰ نے تجھ کو سرفراز فرمایا اور اللہ تعالیٰ تجھ سے راضی ہوا۔