سورة الفجر - آیت 10

وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور فرعون جو اپنی شان وشوکت خسروی کے لیے خیمہ وخرگاہ رکھتا تھا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَفِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ﴾ ” اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا۔“ یعنی لشکروں والا تھا، جنہوں نے اس کے اقتدار کو ثبات بخشا جیسے میخیں اس چیز کو مضبوط کرتی ہیں جس کو ٹھہرانا مقصود ہوتا ہے۔