سورة البروج - آیت 3
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور قسم ہے حاضرہونے والے دن کی اور اس دن کی جس میں لوگ حاضر ہوتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَشَاہِدٍ وَّمَشْہُوْدٍ﴾ یہ ہر اس شخص کو شامل ہے جو اس وصف سے متصف ہے، یعنی دیکھنے والا اور دکھائی دینے والا، حاضر ہونے والا اور جس کے پاس حاضر ہوا جائے، بصیرت سے دیکھنے والا اور دکھائی دینے والا۔