سورة الانشقاق - آیت 10

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

رہا وہ شخص کہ جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا جائے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتٰبَہٗ وَرَاءَ ظَہْرِہٖ﴾ اور جس کو نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں اور اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا جائے گا۔