سورة المطففين - آیت 34

فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس آج کا دن وہ ہے کہ مسلمان ارباب کفر پر ہنستے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَالْیَوْمَ ﴾یعنی قیامت کے دن ﴿الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْکُفَّارِ یَضْحَکُوْنَ﴾ ”مومن کافروں سے ہنسی کریں گے ۔“ جب وہ ان کو عذاب کی سختیوں میں چلتے پھرتے دیکھیں گے اور وہ سب کچھ جا چکا ہوگا جو وہ بہتان طرازی کیا کرتے تھے ، تب ان کی ہنسی اڑائیں گے۔