سورة المطففين - آیت 25

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

انہیں حیات سرمدی کی وہ شراب پلائی جائے گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ﴾ یہ رحیق تمام شرابوں میں سب سے عمدہ اور سب سے لذیذ شراب ہے جو انہیں پلائی جائے گی ﴿مَّخْتُوْمٍ﴾ یہ خالص شراب سر بمہر ہوگی۔