سورة الإنفطار - آیت 14
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور بدکارونافرمان نامرادی اور ہلاکت کے عذاب میں مبتلا ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاِنَّ الْفُجَّارَ﴾ ” اور بے شک فاجر لوگ۔ “جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے حقوق اور بندوں کے حقوق میں کوتاہی کی، جن کے دل بگڑ گئے، تب ان کے اعمال بھی بگڑ گئے ﴿ لَفِیْ جَحِیْمٍ﴾ وہ اس دنیا میں، برزخ میں اور آخرت میں ، دردناک عذاب میں رہیں گے۔