سورة الإنفطار - آیت 13

إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یادرکھو، ہم نے کامیابی اور ناکامی کی ایک تقسیم کردی ہے) خدا کے اطاعت گزار بندے عزت ومراد اور فتح وکامرانی کے عیش ونشاط میں رہیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿الْاَبْرَارَ﴾ سے مراد وہ لوگ ہیں جوا للہ تعالیٰ کے حقوق اور اس کے بندوں کے حقوق کو قائم کرتے ہیں ، اعمال قلوب اور اعمال جوارح میں نیکی کا التزام کرتے ہیں ۔ پس ان لوگوں کی جزا یہ ہے کہ ان کو اس دنیا میں ، برزخ میں اور آخرت میں، قلب وروح اور بدن کی نعمتیں حاصل ہوں گی۔