سورة التكوير - آیت 20

ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جوبڑی قوت والا صاحب عرش کے نزدیک ذی مرتبہ ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ذِیْ قُوَّۃٍ﴾ اللہ تعالیٰ نے اسے جو حکم دیا ، اس کی تعمیل کی قوت اور طاقت رکھنے والا ہے۔ یہ جبرائیل علیہ السلام کی قوت تھی انہوں نے حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کی بستیوں کو ان پر الٹ کر ان کو ہلاک کر دیا ۔ ﴿ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ﴾ ” عرش والے کے پاس۔“ یعنی جبرائیل علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت مقرب ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کی خاص اور بلند وقدر ومنزلت ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے ان کو مختص کیا ہے ﴿ مَکِیْنٍ﴾ یعنی تمام ملائکہ سے بڑھ کر ان کی قدرومنزلت ہے۔