سورة النازعات - آیت 28

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس کے تلینچے کو بلند کیا اور پھر اس کو درست فرمایا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿رَفَعَ سَمْکَہَا﴾ یعنی اس نے اس کی چھت اور صورت کو بلند کیا﴿ فَسَوّٰیہَا﴾ ” پھر اسے برابر کردیا۔“ یعنی اس کو محکم اور مضبوط بنا کر جو عقل کو حیران اور خرد کو گم کردیتا ہے۔