سورة النازعات - آیت 4

فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر ان کی جو (حکم بجا لانے میں) دوڑ کر آگے بڑھتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَالسّٰبِقٰتِ ﴾ دوسروں پر سبقت لے جانے والے﴿ سَبْقًا﴾ ” سبقت لے جانا۔“ پس فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف جلدی سے آگے بڑھتے ہیں اور وحی الٰہی کو اللہ تعالیٰ کے رسولوں تک پہنچانے میں شیاطین سے آگے بڑھ جاتے ہیں تاکہ شیاطین اس کو چرا نہ لیں۔