سورة النبأ - آیت 33
وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور نوجوان ہم عمر عورتیں ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿کَوَاعِبَ﴾ اس سے مراد ابھرے ہوئے پستانوں والی کنواری لڑکیاں ہیں جن کے پستان ان کے شباب ، ان کی قوت اور ان کی تازگی کے باعث ڈھیلے نہیں پڑے۔ ﴿ اَتْرَابًا﴾ ” ہم عمر عورتیں۔“ ہم عمر عورتوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ باہم محبت والفت رکھنے والی اور باہم اچھی معاشرت والی ہوتی ہیں، وہ عمر جس میں وہ ہوں گی ، تینتیس سال ہے اور یہ متعدل ترین شباب کی عمر ہے۔