سورة النبأ - آیت 30

فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سو (ان سے کہا جائے گا کہ) اب مزہ چکھو ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَذُوْقُوْا﴾ ” پس چکھو۔“ اس دردناک عذاب اور دائمی رسوائی کو اے جھٹلانے والو! ﴿فَلَنْ نَّزِیْدَکُمْ اِلَّا عَذَابًا﴾ ” ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے ۔“ پس ہرآن اور ہر وقت ان کا عذاب بڑھتا رہے گا ۔اہل جہنم کے عذاب کی شدت کے بارے میں یہ سخت ترین آیت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جہنم سے بچائے۔