سورة النبأ - آیت 17
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بے شک فیصلے کا دن مقرر ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے کہ قیامت کے دن کیا ہوگا جس کے بارے میں اہل تکذیب پوچھتے ہیں اور معاندین حق اس کا انکار کرتے ہیں، یہ بہت ہی بڑا دن ہوگا اللہ تعالیٰ نے اس دن کو ﴿ مِيقَاتًا ﴾ مخلوق کے لیے فیصلے کا دن مقرر کیا۔