سورة النبأ - آیت 13
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ایک روشن چراغ (یعنی آفتاب) بنایا (٤)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چنانچہ فرمایا : ﴿وَّجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّہَّاجًا﴾ ” اور ہم نے روشن چراغ بنایا۔“ چراغ کا ذکر کرکے سورج کی روشنی کی نعمت کی طرف اشارہ کیا ہے جو مخلوق کی ضرورت بن گئی ہے۔ وھاج یعنی اس کی حرارت کا ذکر کرکے اس کے اندر پھلوں کو پکانے کی قوت اور دیگر منافع کی طرف اشارہ کیا۔