سورة النبأ - آیت 12

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم ہی نے تمہارے اوپر ساتھ آسمان بنادیے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّبَنَیْنَا فَوْقَکُمْ سَبْعًا شِدَادًا﴾ یعنی تمہارے اوپر سات آسمان بنائے جو قوت، صلابت اور سختی کی انتہا پر ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے ان کو تھام رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو زمین کے لیے چھت بنایا، آسمانوں میں انسانوں کے لیے متعدد فوائد ہیں، اس لیے ان کے منافع میں سورج کا ذکر کیا۔