سورة المرسلات - آیت 38

هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ وہ فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تمہیں اور اگلے لوگوں کو جمع کردیا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ہٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنٰکُمْ وَالْاَوَّلِیْنَ﴾ ” یہی فیصلے کا دن ہے، ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے“ تاکہ ہم تمہارے درمیان تفریق کریں اور تمام خلائق کے درمیان فیصلہ کریں۔