سورة الإنسان - آیت 14

وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَالُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جنت (کے درختوں) کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے پھل ان کے اختیار میں کردیے جائیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَدَانِیَۃً عَلَیْہِمْ ظِلٰلُہَا وَذُلِّـلَتْ قُـطُوْفُہَا تَذْلِیْلًا﴾ ”اور ان سے ان کے سائے قریب ہوں گے اور میووں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے“ یعنی اس کے پھل، اس کے چاہنے والے کے اتنے قریب کردیے جائیں گے کہ وہ ان کو کھڑے بیٹھے یا لیٹے ہوئے بھی حاصل کرسکے گا۔