سورة القيامة - آیت 23

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جواپنے پروردگار کو دیکھ رہے ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ﴾ ” اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔“ یعنی وہ اپنے اپنے مراتب کے مطابق اپنے رب کا دیدار کریں گے ۔ کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ہر روز صبح وشام اپنے رب کا دیدار کریں گے اور کچھ لوگ ہر جمعہ ایک مرتبہ دیدار کر پائیں گے ، وہ اللہ تعالیٰ کے کریم چہرے اور اس کے بے پناہ جمال سے، جس کی کوئی مثال نہیں، متمتع ہوں گے ۔ جب وہ اپنے رب کا دیدار کریں گے تو وہ ان تمام نعمتوں کو بھول جائیں گے جو انہیں حاصل ہوں گی ، انہیں اس دیدار سے ایسی لذت اور مسرت حاصل ہوگی جس کی تعبیر ممکن نہیں، ان کے چہرے بارونق ہوں گے اور ان کی خوبصورتی اور جمال میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ ہم اللہ کریم سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ان لوگوں کی معیت سے سرفراز کرے۔