سورة المدثر - آیت 48

فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تواس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش بھی انکوکچھ فائدہ نہ دے گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَمَا تَنْفَعُہُمْ شَفَاعَۃُ الشّٰفِعِیْنَ﴾ ” پس سفارش کرنے والوں کی سفارش انہیں کچھ فائدہ نہیں دے گی۔“ کیونکہ وہ صرف اسی کی سفارش کریں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ راضی ہوگا اور یہ ایسے لوگ ہیں جن کے اعمال سے اللہ تعالیٰ راضی نہیں ۔ جب اللہ تعالیٰ نے مخالفین کا انجام واضح کردیا اور یہ بھی بیان کردیا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا تو موجودہ کفار پر عتاب اور ملاملت کی طرف توجہ دی۔