سورة المدثر - آیت 46

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَکُنَّا نُکَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِ﴾ ” اور ہم یوم جزا کو جھٹلاتے تھے۔ “یہ باطل میں مشغول ہونے کا اثر ہے اور وہ ہے تکذیب حق۔ سب سے بڑے حق میں سے قیامت کا دن ہے جو اعمال کی جزاوسزا، اللہ تعالیٰ کے اقتدار اور تمام مخلوق کے لیے اس کے عدل پر مبنی فیصلے کا محل ہے ۔ ہمارا عمل اسی باطل نہج پر جاری رہا۔