سورة المدثر - آیت 42
مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر گناہ گاروں کی طرف متوجہ ہو کرپوچھیں گے) تمہیں کون سی چیز دوزخ میں لے گئی؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر وہ ایک دوسرے سے کہیں گے کیا تم انہیں جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟ وہ ان کو جھانک کر دیکھیں گے تو انہیں جہنم کے درمیان اس حال میں پائیں گے کہ انہیں عذاب دیا جا رہا ہوگا تو وہ ان سے کہیں گے : ﴿مَا سَلَکَکُمْ فِیْ سَقَرَ﴾ یعنی کس چیز نے تمہیں جہنم میں ڈالا ہے اور کس گناہ کے سبب سے تم جہنم کے مستحق قرار پائے ہو؟ ﴿قَالُوْا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ۔ وَلَمْ نَکُ نُطْعِمُ الْمِسْکِیْنَ﴾ ” کہیں گے : ہم نماز پڑھتے تھے نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے“ یعنی ہم معبود کے لیے اخلاص اور احسان رکھتے تھے نہ ضرورت مند مخلوق کو فائدہ پہنچاتے تھے۔