سورة المدثر - آیت 14
وَمَهَّدتُّ لَهُ تَمْهِيدًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہر طرح کا سامان اس کے لیے مہیا کردیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّمَہَّدْتُّ لَہٗ تَمْہِیْدًا﴾ اور میں نے دنیا اور اس کے اسباب پر اسے اختیار دیا ، یہاں تک کہ اس کے تمام مطالب آسان ہوگئے اور اس نے ہر وہ چیز حاصل کرلی جو وہ چاہتا تھا اور جس کی اسے خواہش تھی۔