سورة نوح - آیت 15
أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح سات آسمان تہ برتہ بنائے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چنانچہ فرمایا : ﴿ أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللّٰـهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ﴾ ” کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں ۔ “ یعنی ہر آسمان کو دوسرے آسمان کے اوپر پیدا کیا ہے۔