سورة المعارج - آیت 39

كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ تو ہونا نہیں ان کو معلوم ہے کہ ہم نے جس چیز سے ان کو پیدا کیا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ﴾ ” ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں۔“ یعنی ہم نے انہیں اچھل کر گرنے والے پانی سے بنایا جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے۔ پس وہ بہت کمزور ہیں ، وہ خود اپنے کسی نفع ونقصان کے مالک نہیں ، وہ موت پر قادر ہیں نہ زندگی پر اور نہ مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر۔