سورة المعارج - آیت 22

إِلَّا الْمُصَلِّينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مگر وہ لوگ (اس عیب سے محفوظ ہیں) جو نمازی ہیں (٥)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ إِلَّا الْمُصَلِّينَ﴾سوائے ان نمازیوں کے جو ان اوصاف سے موصوف ہیں کہ جب ان کو بھلائی حاصل ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور اس کے راستے میں وہ مال خرچ کرتے ہیں جس سے اللہ تعالیٰ نے ان کو بہرہ مند کیا ہے۔ جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور ثواب کی امید رکھتے ہیں۔