سورة الحاقة - آیت 49

وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہمیں خوب معلوم ہے کہ تم میں کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ﴾” اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اسے جھٹلاتے ہیں ۔“ اس میں رسول کو جھٹلانے والے اور تکذیب کرنے والوں کے لیے وعید اور تہدید ہے ، نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ عنقریب ان کو سخت عقوبت کے ذریعے سے سزا دے گا ۔