سورة الحاقة - آیت 24

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان سے کہا جائے گا) کہ گزشتہ دنوں (یعنی دنیا میں) جو تم نے عمل کیے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ هَنِيئًا ﴾۔ کسی تکدر اور ناگواری کے بغیر کامل طریقے سے کھاؤ اور پیو۔ یہ جزا تمہیں اس سبب سے حاصل ہوئی ہے ﴿ بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ ﴾ جو تم نے اعمال صالحہ، نماز، روزہ، زکوۃ، حج، مخلوق کے ساتھ حسن سلوک، اللہ تعالیٰ کا ذکر، اس کی طرف انابت کی اور برے اعمال ترک کیے، پس اعمال کو اللہ تعالیٰ نے جنت میں داخل ہونے کا سبب، اس کی نعمتوں کا مادہ اور اس کی سعادت کی بنیاد بنایا ہے۔