سورة القلم - آیت 11

هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لوگوں پر آوازے کستا ہے چغلیاں لگاتا پھرتا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ هَمَّازٍ ﴾ یعنی جو لوگوں کی بہت زیادہ عیب چینی کرتا ہے اور غیبت و استہزا کے ذریعے سے طعنہ زنی کرتا ہے ﴿ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ ﴾ یعنی لوگوں کے درمیان چغل خوری کرتا پھرتا ہے۔ چغل خوری یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان فساد ڈالنے اور عداوت اور بغض پیدا کرنے کی غرض سے ایک کی بات دوسرے تک پہنچائی جائے۔