سورة النسآء - آیت 30
وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جو شخص زیادتی اور ظلم کے طور پر ایسا کرے گا، تو ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے، اور یہ بات اللہ کے لیے بالکل آسان ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ ﴾ ” اور جو ایسا کرے گا“ یعنی باطل طریقے سے لوگوں کے مال کھانا اور انسان کو ناحق قتل کرنا ﴿عُدْوَانًا وَظُلْمًا ﴾ ” تعدی اور ظلم سے۔“ یعنی لاعلمی اور بھول کر نہیں بلکہ ظلم اور تعدی سے ﴿فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ﴾” تو ہم اسے آگ میں داخل کریں گے“ یہ بہت بڑی آگ ہوگی جیسا کہ یہ (ناراً) کے نکرہ ہنے سے مستفادہ ہو رہا ہے ﴿وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسِيرًا ﴾” اور یہ اللہ تعالیٰ کے لیے بہت آسان ہے۔ “