سورة الواقعة - آیت 88

فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر اگر وہ مرنے والا مقربین سے ہو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس سورۃ مبارکہ کے اوائل میں ،قیامت کے دن تین گروہوں، یعنی مقربین، اصحاب یمین، اور مکذبین کے احوال کا ذکر فرمایا ،پھر اس کے آخر میں ان کے ان احوال کا ذکر فرمایا جب موت کا وقت آپہنچے گا ۔چنانچہ فرمایا :﴿فَاَمَّآ اِنْ کَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ﴾ اگر مرنے والا اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا ۔اور یہ وہ لوگ ہوں گے جو واجبات ومستحبات کی ادائیگی اور محرمات ومکروہات اور بے فائدہ مباحات سے اجتناب کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کے تقرب کے حصول میں کوشاں رہے ہوں گے۔