سورة الواقعة - آیت 83
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سو جب جان حلقوم تک پہنچ جاتی ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَلَوْلَآ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ، وَاَنْتُمْ حِیْـنَیِٕذٍ تَنْظُرُوْنَ وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْہِ مِنْکُمْ وَلٰکِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ ﴾ یعنی جب روح حلق تک پہنچتی ہے اور تم اس حالت میں موت کے آنے کا منظر دیکھ رہے ہوتے ہو، حالانکہ ہم اپنے علم اور اپنے فرشتوں کے ذریعے سے، مرنے والے کے تم سے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے۔