سورة الرحمن - آیت 78
تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے نبی) آپ کے رب کا نام بڑی برکت والا ہے، جوصاحب عظمت اور صاحب اکرام ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی اس کی بھلائی بہت بڑی اور بہت زیادہ ہے وہ بہت بڑے جلال،کامل بزرگی اور اپنے اولیا ءکے لیے اکرام وتکریم کا مالک ہے۔