سورة الرحمن - آیت 44

يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ مجرم لوگ آگ اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان گردش کرتے رہیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یَطُوْفُوْنَ بَیْنَہَا﴾ ’’وہ جہنم کے درمیان گھو میں گے۔‘‘ یعنی جہنم اور اس کے شعلوں کے طبقوں میں گھومتے پھریں گے۔ ﴿وَبَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍ﴾ اور وہ سخت کھولتے ہوئے پانی کے درمیان بھی گھو میں گے، جس کی حرارت انتہا کو پہنچی ہوئی ہوگی اور زمہریر جس کی ٹھنڈک بہت شدید ہوگی۔ ﴿فَبِاَیِّ اٰلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ﴾ ’’پھر (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟‘‘