سورة القمر - آیت 18
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
عاد نے جھٹلایا تو دیکھ لو میرا عذاب اور میری تنبیہات کیسی ہوئی؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
عاد یمن کا ایک معروف قبیلہ ہے جن کی طرف اللہ تعالیٰ نے حضرت ہود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا جو انہیں توحید اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کی دعوت دیتے تھے مگر انہوں نے حضرت ہود علیہ السلام کو جھٹلایا، پس اللہ نے ان پر ﴿ رِيحًا صَرْصَرًا ﴾ سخت طوفانی ہوا بھیجی ﴿فِي يَوْمِ نَحْسٍ﴾’’منحوس دن میں۔‘‘ جس کا عذاب بہت سخت اور ان کے لیے بہت بدبختی والا تھا۔ ﴿ مُّسْتَمِرٍّ ﴾ جو ان پر مسلسل سات رات اور آٹھ دنوں تک انہیں فنا کرنے کے لیے چلتی رہی۔