سورة القمر - آیت 10

فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آخر کار اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہوچکا، اب تو ان سے بدلہ لیجئے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

تب اس موقع پر حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے رب کو پکارا اور کہا: ﴿اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ﴾ ’’بے شک میں کمزور ہوں۔‘‘ ان سے انتقام لینے کی مجھ میں قدرت نہیں کیونکہ حضرت نوح علیہ السلام کی قوم میں بہت تھوڑے سے اور چند لوگ ایمان لائے جن میں اپنی قوم کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ تھی۔ ﴿ فَانتَصِرْ ﴾ اے اللہ! میری طرف سے بدلہ لے۔ ایک دوسری آیت میں حضرت نوح علیہ السلام نے دعامانگی: ﴿ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا ﴾( نوح :71؍26)’’اے میرے رب! کسی کافر کو زمین پر آباد نہ رہنے دے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کی دعا قبول فرمالی اور حضرت نوح علیہ السلام کی طرف سے ان کی قوم سے بدلہ لیا۔