سورة النجم - آیت 58
لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اسے ہٹانے والا نہیں ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لَیْسَ لَہَا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ کَاشِفَۃٌ﴾ یعنی جب قیامت آجائے گی اور ان پر عذاب موعود ٹوٹ پڑے گا تو اسے اللہ کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا۔