سورة النجم - آیت 55

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سوائے مخاطب، اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں میں شک کرتا رہے گا؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَبِاَیِّ اٰلَاءِ رَبِّکَ تَتَـمَارٰی﴾ پھر اے انسان تو اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں میں شک کرے گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بالکل ظاہر ہیں جو کسی بھی لحاظ سے شک کے قابل نہیں پس بندوں کو جو بھی نعمت عطا ہوئی وہ صرف اللہ ہی کی طرف سے عطا کردہ ہے اس کے سوا کوئی مصائب کو دور نہیں کرسکتا۔