سورة النجم - آیت 16

إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب کہ اس سدرہ پر چھارہا تھا جو کچھ کہ چھارہا تھا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِذْ یَغْشَی السِّدْرَۃَ مَا یَغْشٰی﴾ ’’اس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ چھا رہا تھا۔‘‘ یعنی امر الٰہی سے ایک عظیم چیز نے اسے ڈھانپ رکھا تھا جس کا وصف اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔