سورة الطور - آیت 46
يَوْمَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس دن ان کا مکروفریب ان کے کچھ کام بھی نہیں آئے گا اور نہ کہیں سے ان کو مدد پہنچے گی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْہُمْ کَیْدُہُمْ شَیْــــًٔا﴾ ’’جس دن ان کی چالیں کم یا زیادہ کچھ کام نہ آئیں گی۔‘‘ اگرچہ دنیا کے اندر انہوں نے سازشیں کیں اور ان کے ذریعے سے قلیل سے زمانے تک زندگی گزاری، قیامت کے دن ان کی سازشوں کا تارو پود بکھر جائے گا ان کی دوڑ دھوپ رائیگاں جائے گی اور وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ نہ سکیں گے ﴿ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴾ ’’اور نہ ان کی مدد ہی کی جائے گی۔‘‘