سورة الطور - آیت 40

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا آپ ان سے (تبلیغ پر) کوئی اجر طلب کرتے ہیں کہ وہ اس تاوان کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اَمْ تَسْـَٔــلُہُمْ﴾ اے رسول کیا آپ ان سے مانگتے ہیں ﴿اَجْرًا﴾ تبلیغ رسالت پر اجر ﴿ فَہُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ﴾ ’’کہ وہ اس کے تاوان سے بوجھل ہورہے ہیں‘‘ مگر معاملہ ایسا نہیں ہے آپ تو ان کو کسی معاوضے کے بغیر علم سکھانے کے خواہش مند ہیں، آپ تو اپنی رسالت قبول کرنے، آپ کے حکم اور آپ کی دعوت پر لبیک کہنے پر بہت زیادہ مال خرچ کرتے ہیں آپ زکوٰۃ میں سے تالیف قلب کے لیے مال عطا کرتے ہیں تاکہ ان کے دلوں میں علم و ایمان جاگزیں ہوجائے۔