سورة الطور - آیت 19

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان سے کہا جائے گا) تم ان اعمال کے بدلے میں جو تم کیا کرتے تھے، مزے سے کھاؤ اور پیو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿کُلُوْا وَاشْرَبُوْا﴾ یعنی ہر قسم کے لذیذ کھانے اور مشروبات جو تمہارا دل چاہتا کھاؤ پیو ﴿هَنِيئًا﴾یعنی مزے سے بہت و سرور اور فرحت ومسرت کے ساتھ ﴿ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴾ یعنی تمہیں جو کچھ حاصل ہوا ہے تمہارے نیک اعمال اور اچھے اقوال کے باعث حاصل ہوا ہے۔