سورة الذاريات - آیت 54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

۔ سوآپ ان سے بے رخی کابرتاؤ کیجئے کیونکہ اب آپ پر کچھ ملاملت نہیں ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَتَوَلَّ عَنْہُمْ﴾ یعنی آپ ان کی پرواہ کیجئے نہ ان کا کوئی مواخذہ کیجئے۔ اپنے معاملات پر توجہ مرکوز رکھیے۔ ﴿فَمَآ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ﴾ ان کے گناہ پر آپ کو کوئی ملامت نہیں۔ آپ کے ذمے تو صرف پہنچا دینا ہے جو ذمہ داری آپ کے سپرد کردی گئی تھی وہ آپ نے پوری کردی ہے اور جو پیغام دے کر آپ کو بھیجا گیا تھا وہ آپ نے پہنچا دیا ہے۔