سورة الذاريات - آیت 27
فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور مہمانوں کے سامنے پیش کیا اور کہا، آپ حضرات کھاتے کیوں نہیں؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ﴾ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا : تم کیوں نہیں کھاتے؟ اور جب ابراہیم علیہ السلام نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے تو آپ کو ان سے خوف محسوس ہوا۔