سورة الذاريات - آیت 7
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
قسم ہے آسمان مختلف راستوں والے کی (٣)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
خوبصورت راستوں والے آسمان کی قسم ! یہ راستے ریگزاروں کے راستوں اور چشموں کے پانی سے، جب ان کو نسیم سحر نے چھیڑا ہو، مشابہت رکھتے ہیں۔