سورة ق - آیت 24

أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(فرشتوں کو حکم ہوگا) تم دونوں ہر اس شخص کو جہنم میں ڈال دو جو ناسپاس اور حق سے عناد رکھتا تھا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ﴾ ” ہر ناشکرے، سرکش کو جہنم میں ڈال دو۔“ یعنی جو بہت زیادہ کفر کرنے والا، آیات الٰہی سے عنادر کھنے والا، بہت کثرت سے گناہوں کا ارتکاب کرنے والا اور اللہ تعالیٰ کے محارم اور معاصی میں جسارت کرنے والا ہے۔